معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "timeanddate.com” کے مطابق 29 دسمبر 1916ء کو راسپوٹین کو گولی مار کر قتل کیا گیا۔
وکی پیڈیا کے مطابق 1905ء سے 1916ء تک روس پر عملاً راسپوٹین (Grigori Rasputin) کی حکومت تھی۔ اس نے اپنے ٹونے ٹوٹکوں سے ولی عہد الیکسس کو سیلانِ خون کے مرض سے نجات دلائی، جس کے بعد اُسے زار کے دربار میں رسوخ حاصل ہوا۔ بالخصوص زارینہ اس کی بہت معتقد تھی۔ اسی کی سفارش پر راسپوٹین کو روسی چرچ کا سربراہ مقرر کیا گیا۔ زار کے خاندان پر اس کا اتنا اثر تھا کہ اعلیٰ عہدوں پر تقرریاں اسی کے مشورے سے کی جاتی تھیں۔ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ وہ جرمن ایجنٹ تھا۔ اس نے پہلی جنگ عظیم میں روس کی شمولیت کی پُرزور مخالفت کی۔ بالآخر چند روسی معززین نے جن کا قائد شہزادہ یوسو یوف اور گرینڈ ڈیوک یالووچ تھے، اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ وکی پیڈیا کے مطابق انہیں گولی مارنے کی تاریخ 30 دسمبر ہے۔