معلوماتِ عامہ کی مشہور انگریزی ویب سائٹ "pinterest.com” پر شائع شدہ ایک رپورٹ کے مطابق تصویر میں نظر آنے والی یہ شخصیت دنیا کے عظیم پہلوانوں (Wrestlers) میں سے ایک ہے۔
رپورٹ میں درج ہے کہ ان کا نام وریندر سنگھ (Virender Singh) ہے اور اس کا تعلق ہندوستان سے ہے۔ اس کی عظمت کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ یہ قوتِ سماعت و گویائی سے محروم (Deaf & Dumb) ہے۔ اس کے باوجود یہ اب تک اپنے ملک کے لیے سات بین الاقوامی میڈل جیت چکا ہے۔
اس کے علاوہ وریندر سنگھ ہندوستان کا ایک بڑا ایوارڈ "ارجن” بھی جیت چکا ہے۔ ان تمام اعزازات کے باوجود اس عظیم شخصیت کی مالی حیثیت اتنی کمزور ہے کہ یہ اب تک اپنے لیے گھر بنانے کی استطاعت نہیں رکھتا۔