ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے کا ٹوٹکا

ڈان اردو سروس نے حالیہ ایک مفصل تحقیق چھاپی ہے جس میں ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کے چھے سات آسان اور آزمودہ ٹوٹکے بیان کیے گئے ہیں۔ ان میں سے ایک ٹوٹکا یہاں دیا جا رہا ہے:’’ ہر سیگریٹ سے عارضی طور پر بلڈ پریشر چند منٹوں کے لیے بڑھ جاتا ہے۔ اگر بہت زیادہ تمباکو نوشی کرتے ہیں، تو بلڈ پریشر زیادہ وقت تک ہائی رہ سکتا ہے۔ تو جو افراد ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہوں اور تمباکو نوشی کے عادی ہوں، ان میں خطرناک حد تک فشارِ خون، ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ یہاں تک کہ کسی اور کی سیگریٹ کا دھواں بھی ہائی بلڈ پریشر اور امراضِ قلب کا خطرہ بڑھانے کے لیے کافی ہے۔ تمباکو نوشی ترک کرنے کے دیگر فوائد سے ہٹ کر بھی یہ بلڈپریشر کو معمول پر لانے میں مدد دیتا ہے۔‘‘