وکی پیڈیا کے مطابق سندھ کے معروف سیاست دان، شاعر اور دانشور مخدوم محمد زمان طالب المولیٰ 6 اکتوبر 1919ء کو ہالا نواں، سندھ میں پیدا ہوئے۔
وہ ہالا میں واقع مخدوم نوح سرور کے مزار کے سترہویں سجادہ نشین تھے اور پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے متعدد بار قومی و صوبائی اسمبلی کے رکن بھی رہے ۔
انہوں نے علم و ادب کے فروغ کے لیے ہالا میں ’’الزمان پریس‘‘ قائم کیا اور ہفت روزہ ’’الزمان‘‘ اور ’’پاسبان‘‘ اخبار نکالے۔ 1950ء میں اُن کی سرپرستی میں ماہنامہ فردوس، 1952ء میں ماسٹر جمعہ خان ’’غریب‘‘ کی ادارت میں طالب المولیٰ، 1956ء میں رسالہ ’’شاعر‘‘ جاری ہوا۔ وہ جمعیت الشعرا سندھ کے صدر اور سندھی ادبی بورڈ کے چیئرمین بھی منتخب ہوئے۔ آپ ریڈیو پاکستان کی مشاورتی کمیٹی کے رکن بھی تھے ۔
اُن کو شان دار علمی و ادبی خدمات پر حکومت پاکستان کی جانب سے ’’تمغائے پاکستان‘‘ اور ’’ہلالِ امتیاز‘‘ سے نوازا گیا جب کہ آپ کو ’’لطیف ایوارڈ‘‘ بھی دیا گیا تھا۔ آپ کا انتقال 11 جنوری 1993ء کو کراچی میں ہوا اور ہالا میں تدفین ہوئی۔
پاکستان کے معروف سیاست دان مخدوم امین فہیم آپ ہی کے صاحبزادے ہیں۔