معلوماتِ عامہ کی مشہور انگریزی ویب سائٹ "timeanddate” کے مطابق مشہور برازیلی فٹ بالر رونالڈو 18 ستمبر 1976ء کو ’’ریو ڈی جنیریو‘‘ میں پیدا ہوئے۔
انہیں فٹ بال کا ایک عظیم نام مانا جاتا ہے۔ یہ ان تین فٹ بال کھلاڑیوں میں ایک ہیں، جو تین بار سال کا بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
وکی پیڈیا پر ان کی تاریخِ پیدائش 22ستمبر رقم ہے۔
وکی پیڈیا ہی کے مطابق انہیں فٹ بال کے جنون کی وجہ سے سکول سے نکالا گیا تھا۔ ان کی ماں کے بقول: ’’مَیں ہمیشہ رونالڈو کو سکول کے وقت باہر بچوں کے ساتھ فٹ بال کھیلتے ہوئے دیکھ کر کڑھتی تھی۔ میں یہ سوچ سوچ کر ہلکان ہوجاتی تھی کہ کسی طرح ان کا یہ جنون کم ہو اور وہ پڑھائی میں دھیان دے۔‘‘
مگر اس وقت کون جانتا تھا کہ رونالڈو آگے جاکر اپنے جنون کی بدولت بین الاقوامی شہرت حاصل کرنے والا ہے۔