جاپان، ٹرین لیٹ ہونے پر مثالی معافی مانگی جاتی ہے

"pinterest.com” پر چھپنے والی ایک تحقیق کے مطابق اول تو جاپان میں کوئی ٹرین دیر سے پہنچتی ہی نہیں، اور اگر اتفاقیہ طور پر ایسا ہو بھی جائے، تو مسافروں سے صرف مائک کے ذریعے معذرت پر اکتفا نہیں کیا جاتا بلکہ ٹرین کے کنڈکٹرز ہر ایک سواری کے پاس فرداً فرداً جا کر معافی مانگتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق یہ معافی تحریری طور پر بھی ہوا کرتی ہے۔ یہ اس لیے کہ سکول جانے والے بچوں یا دفتر جانے والے ملازمین کو وہاں لیٹ پہنچنے پر کوئی مسئلہ در پیش نہ ہو، اور وہ ثبوت کے طور پر معافی نامہ والی پرچی دکھاسکیں۔
اس لیے تو کہتے ہیں کہ جاپان، جاپان ہے!