فجی میں خوبصورت چیز کی تعریف ممنوع کیوں؟

فجی تہذیب و ثقافت میں آج بھی ان کے قدیم رواج ’’کیری کیری‘‘ کی پاس داری کی جاتی ہے۔ یعنی اگر کسی شخص نے کوئی چیز مانگی، تو وہ اس کو بخوشی دی جاتی ہے اور واپسی کی امید بھی نہیں رکھی جاتی۔ البتہ اس کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ اگر آپ نے کسی شے کی تعریف کردی، تو فجی کے باشندے بخوشی وہ شے آپ کو دے دیں گے۔ لہٰذا فجی میں سیاحت کے دوران میں کسی بھی شے کی تعریف کرنے میں محتاط رہیں۔
(ماہنامہ ’’جہانگیر ورلڈ ٹائمز‘‘ ماہِ ستمبر، 2019ء کے صفحہ 104 سے انتخاب)