انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "piterest.com” پر شائع ہونے والی ایک پوسٹ کے مطابق، موسیقی کے ایک استاد نے شکیرا (Shakira) کو محض دس سال کی عمر میں اس لیے موسیقی کی کلاس سے نکالا تھا کہ انہیں پہلی بار سنتے ہوئے شکیرا کی آواز اچھی نہیں لگی تھی۔
ویب سائٹ کے مطابق موسیقی کے اُس استاد کا کہنا تھا کہ شکیرا کبھی اچھی گلوکارہ نہیں بن سکتی، کیوں کہ اس کی آواز بکری جیسی ہے۔ بکری منمنا سکتی ہے، مگر گا نہیں سکتی۔ آگے چل کر شکیرا نے اپنی محنت کے بل بوتے پرموسیقی کے استاد کو غلط ثابت کردیا اور آج وہ دنیا کی بہترین گلوکاراؤں میں سے ایک ہے۔