اسرائیلیات کی مختصر تعریف

حضرتِ یعقوب علیہ السلام کے بارہ بیٹے تھے۔ ان کی اولاد (بنی اسرائیل) کو اور ان کی روایات کو ’’اسرائیلیات‘‘ کہتے ہیں۔ قرآن کی تفسیر کے دوران میں بعض مفسرین ان روایات کو بھی شامل کرتے ہیں۔ اسی کا نام ’’اسرائیلیات‘‘ ہے۔ گویا اسرائیلیات وہ روایتیں اور واقعات ہیں جو دورانِ تفسیر و توضیح اِدھر اُدھر سے شامل کرلی جاتی ہیں۔
(پروفیسر انور جمال کی تصنیف ’’ادبی اصطلاحات‘‘ مطبوعہ ’’نیشنل بُک فاؤنڈیشن‘‘ صفحہ 38 سے انتخاب)