وکی پیڈیا کے مطابق پاکستان کے مشہور و معروف ناول نگار، افسانہ نگار، مزاح نگار اور ڈراما نویس اے حمید 25 اگست 1928ء کو امرتسر میں پیدا ہوئے۔
آپ کو اپنے ڈرامے ’’عینک والا جن‘‘ کی وجہ سے بچوں اور بڑوں دونوں میں کافی شہرت حاصل ہوئی۔
افسانہ نویسی اے حمید کا بے حد پسندیدہ اور مقبول صنفِ ادب تھا۔ آپ کا پہلا افسانہ ’’منزل منزل‘‘ ادبِ لطیف میں 1948ء میں شائع ہوا تھا۔ آپ کے افسانوں کا پہلا ہی مجموعہ ’’منزل منزل‘‘ بے حد مقبول ہوا، جو آپ کی رومانوی افسانہ نگار کے طور پر پہچان بن گیا۔
افسانوں کے علاوہ ایک عرصہ سے اخبارات میں باقاعدہ کالم نویسی بھی کی۔ ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے لیے بہت سے پروگرام لکھے جو بے حد مقبول ہوئے۔ ان کی تصانیف میں ’’اردو شعر کی داستان‘‘ ، ’’اردو نثر کی داستان‘‘ اور ’’مرزا غالبؔ لاہور میں‘‘ کے علاوہ متعدد ناول بھی شامل ہیں۔