وکی پیڈیا کے مطابق فلسطینی حریت پسند گروپ ’’پی ایل او‘‘ کے سربراہ اور فلسطینی صدر یاسر عرفات 24 اگست 1929ء کو قاہرہ میں پیداہوئے۔
آپ نے قاہرہ یونیورسٹی سے انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی۔ اپنی جدوجہد کا آغاز 1956ء میں فتح تحریک شروع کر کے کیا، جس کے بعد آپ نے 1966ء ’’پی ایل او‘‘ کی باگ ڈور سنبھالی۔
آپ نے اپنی جوانی فلسطین کی آزادی کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے گزاری۔
چالیس سال سے زیادہ جلا وطنی کے بعد 1994ء میں آپ واپس فلسطین گئے۔ آپ نے اسرائیل کے ساتھ ایک امن سمجھوتا کیاجس کے تحت فلسطین نیشنل اتھارٹی قائم ہوئی۔ بعد میں آپ نے دو سال رملہ میں محصور زندگی گزاری، لیکن باوجود اسرائیلی حملوں کے اسے چھوڑنے پر کبھی تیار نہ ہوئے۔
آپ 11 نومبر 2004ء کو پیرس کے ایک ہسپتال میں انتقال کرگئے۔ بعض لوگوں کے مطابق آپ کو زہر دیا گیا اور ہسپتال نے رپورٹ بھی آپ کے خاندان کو نہیں دی۔