گرہ لگانا ایک شعری اصطلاح ہے۔ گرہ، مشرقی شعریات کی اصطلاح کے طور پر شعری ادب میں رائج ہے۔ شاعر کسی طرحی مشاعرے کے لیے دی گئی ’’طرح‘‘ کے ساتھ اپنا مصرع لگائے اسے ’’گرہ لگانا‘‘ کہتے ہیں۔
اردو اور فارسی مشاعروں میں ادب میں طرحی مشاعروں کی ایک طویل اور مستحکم روایت موجود ہے۔ اس روایت نے جن اصطلاحوں کو متعارف کرایا، ان میں ’’گرہ‘‘ بھی ہے۔
(پروفیسر انور جمال کی تصنیف ’’ادبی اصطلاحات‘‘ مطبوعہ ’’نیشنل بُک فاؤنڈیشن‘‘ صفحہ 150 سے انتخاب)