وکی پیڈیا کے مطابق اُردو اسکالر، قلمکار اور اُردو زبان کے معروف افسانہ نگار و مترجم نیر مسعود 24 جولائی 2017ء کو طویل علالت کے بعد لکھنؤ میں انتقال کرگئے۔
آپ کے افسانوں کا مجموعہ ’’طاؤس چمن کی مینا‘‘ گذشتہ ایک دہائی میں سب سے زیادہ پڑھا جانے والا مجموعہ ہے۔ آپ افسانہ، تحقیق، تنقید اور ترجمہ کے موضوعات پر تیس سے زائد کتاب کے مصنف تھے ۔ لکھنؤ یونیورسٹی میں شعبۂ فارسی سے تا دمِ آخر وابستہ رہے۔
ادبی خدمات کے صلہ میں 2001ء میں ساہتیہ اکیڈمی نے ’’اردو ادب‘‘ ایوارڈ دیا۔ 2007ء میں ’’سرسوتی سمان‘‘ ملا۔ جب کہ سنہ 1979ء میں انہیں ’’پدم شری‘‘ اعزاز برائے تعلیم و ادب سے نوازا گیا۔