27 جون، مہاراجا رنجیت سنگھ کا یومِ انتقال

وکی پیڈیا کے مطابق "سکھ سلطنت” کے پہلے مہاراجا "رنجیت سنگھ” 27 جون 1839ء کو لاہور میں انتقال کرگئے۔
آپ پنجاب میں سکھ سلطنت کے بانی تھے۔ تقریباً چالیس سالہ دورِ حکومت میں آپ کی فتوحات کے سبب "سکھ سلطنت” کی سرحدیں کشمیر سے موجودہ خیبر پختونخوا اور جنوب میں سندھ کی حدود سے مل چکی تھیں۔
آپ نے 19 برس کی عمر میں مئی 1799ء میں لاہور پر قبضہ کرکے اسے اپنی راجدھانی بنایا۔ لاہور پر قبضہ کے بعد آپ نے اہالیان لاہور سے بہترین سلوک کیا اور اپنی سپاہ کو لوٹ مار کرنے سے منع کیا، جس سے آپ لاہوریوں میں مقبول ہو گئے۔