عام طور پر اسے بیت الغزل کے مترادف اصطلاح کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، لیکن ’’بیت الغزل‘‘ غزل کے ساتھ مخصوص ہے جب کہ ’’شاہ بیت‘‘ نسبتاً وسیع تر مفہوم ادا کرنے والی اصطلاح ہے۔
کسی قصیدہ، نعت یا حمد کے بہترین شعر کو شاہ بیت کہہ سکتے ہیں، لیکن بیت الغزل نہیں کہہ سکتے۔
ولی شت بیاضی نے کہا ہے:
مرا بمدح تو نظمی است شاہ بیت سخن
مرا بوصف تو مجموعہ ایست خلد مثال
(ابوالاعجاز حفیظ صدیقی کی تالیف ادبی اصطلاحات کا تعارف مطبوعہ اسلوب، لاہور، اشاعتِ اول مئی 2015ء، صفحہ 306 سے انتخاب)