جی ہاں، یہ ہیں منفرد ولندیزی ریل گاڑیاں، جن کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ تمام کے تمام پون چکی (Wind Mill) کی پیدا کردہ بجلی کی مدد سے دوڑتی ہیں۔
معلومات عامہ کی مشہور انگریزی ویب سائٹ "wtffunfact.com” کے مطابق ولندیزی قوم (Dutch Nation) نے اپنے ریلوے نظام کو پون چکی کی مدد سے پیدا ہونے والی بجلی سے چلانے کا انتظام کیا ہوا ہے۔ مذکورہ نظام اتنا مؤثر ہے کہ ایک پون چکی صرف ایک گھنٹے میں اتنی بجلی پیدا کرتی ہے جس سے ایک ریل گاڑی کو 120 میل تک دوڑنے کا ایندھن ملتا ہے۔
ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ ریلوے نظام روزانہ 60 ہزار سواریوں کو سفری سہولیات بہم پہنچاتا ہے۔