1۔ ماں کے الفاظ اور تصورات بچوں کو منتقل ہوتے ہیں۔
2۔ بچوں کو کسی کے سامنے مت ڈانٹیں، البتہ اچھی باتوں پر سب کے سامنے تعریف کریں۔ جس بچہ کو گھر سے اعتماد ملتا ہے، وہ باہر کے ماحول سے متاثر نہیں ہوتا۔
3۔ باہر کے ماحول سے محفوظ رکھنے کے لیے بچوں سے مسلسل بات چیت ضروری ہے۔
4۔ بچوں کی تربیت ان کے رجحان کے مطابق کریں۔
5۔ بچوں کے درمیان تقابل (مقابلہ) سے گریز کریں۔
6۔ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ کردار پر خصوصی توجہ دیں۔
7۔ مصروفیت کے لیے تعمیری سرگرمی تلاش کریں۔
8۔ بچوں سے باتیں کریں، سوال پوچھنے پر انہیں مطمئن کریں، تاکہ وہ مظاہرِ کائنات میں تفکر کی طرف متوجہ ہوں۔
9۔ اچھی کہانیاں اور اچھا ادب پڑھنے والے بچے دیگر بچوں سے منفرد ہوتے ہیں۔
10۔ اللہ سے محبت کریں، تاکہ آپ کا بچہ اللہ کے ساتھ اپنے تعلق سے واقف ہو۔
(ماہنامہ قلندر شعور،اپریل 2019ء، صفحہ نمبر 91 سے انتخاب)