گینز بُک آف ورلڈ ریکارڈز 2013ء کے مطابق رقبہ کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا ائیرپورٹ ’’کنگ فہد انٹرنیشنل ائیر پورٹ‘‘ (King Fahd International Airport) سعودی عرب ہے۔
گینز کے مطابق اس کا کل رقبہ 780 کلومیٹر (یعنی 301 میل) ہے۔ اس ائیرپورٹ کے بڑے ہونے کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس کا رقبہ بحرین ملک سے بڑا ہے۔ یہ مشرقی سعودی عرب میں صوبۂ دمام کے نزدیک واقع ہے۔