معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "wtffunfact.com” کے مطابق ایپل (Apple) کمپنی چائلڈ لیبر (Child Labor) کی شدید مخالف ہے۔ کمپنی انتظامیہ جب سپلائرز کی فیکٹری میں کسی 18 سال کی عمر سے کم بچے کو کام کرتے ہوئے دیکھتی ہے، تو اسے فوراً گھر بھیجتی ہے۔
ویب سائٹ کے مطابق بچے کو گھر بھیجنے کے بعد سب سے پہلے کام یہ کیا جاتا ہے کہ اسے سکول میں داخلہ دلوایا جاتا ہے اور اس کی تعلیم کا پورا خرچہ کمپنی انتظامیہ اپنے ذمے لے لیتی ہے۔ یہ ہی نہیں بلکہ بچے کی جتنی بنیادی ضرورتیں ہوتی ہیں، وہ بھی کمپنی انتظامیہ کے ذمے ہوتی ہیں۔ سب سے زبردست اور لائقِ تحسین اقدام یہ کہ جیسے ہی بچے کی عمر 18 سال سے زیادہ ہوجاتی ہے، تو کمپنی اسے باعزت جاب بھی آفر کرتی ہے۔
