ایپل کا منفرد اور لائقِ تحسین اقدام

معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "wtffunfact.com” کے مطابق ایپل (Apple) کمپنی چائلڈ لیبر (Child Labor) کی شدید مخالف ہے۔ کمپنی انتظامیہ جب سپلائرز کی فیکٹری میں کسی 18 سال کی عمر سے کم بچے کو کام کرتے ہوئے دیکھتی ہے، تو اسے فوراً گھر بھیجتی ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق […]

دا سوک چی جنگ غواڑی، دَ جنگ د زورہ نہ دی خبر

پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے بعد جب ابھی جنگ شروع بھی نہیں ہوئی تھی، تو اس وقت سوشل میڈیا پر گھمسان کا رَن پڑ چکا تھا۔ ہم نے سوات میں ایک چھوٹی سی جنگ دیکھ رکھی ہے۔ سوات میں دو تین سال رہنے والی مذکورہ جنگ کے معاشی و سماجی اثرات آج کئی سال […]

ذوق (فنی اصطلاح)

ذوق، مذاق (Taste) خالصاً فنی اصطلاح ہے اور ’’انسانی باطن کی ایسی کیفیت ہے جو جمال کا ادراک کرتی ہے۔‘‘ کروچے نے ذوق کو محض داخلی کیفیت قرار دیا ہے لیکن رچرڈز نے ذوق کو داخلی بھی کہا ہے اور خارجی بھی۔ کالرج کا خیال ہے کہ ذوق محض مسرت و غم کے احساس کا […]

کالا چنا دل کے مریضوں کے لیے مفید

پوری دنیا میں علاج بالغذا کے لیے مشہور ڈاکٹر گنیش نارائن چوہان اپنی ہندی کتاب ’’کیا کھائیں اور کیوں؟‘‘ میں رقم کرتے ہیں: ’’سیاہ یا کالا چنا دل کے مریضوں کے لیے مفید ہے۔ اس کو کھانا روٹین بنانے سے دل کے مریضوں کی زندگی آسان ہوجاتی ہے۔‘‘ مذکورہ ہندی کتاب کا اردو ترجمہ صبا […]

سواری پر ادا کی گئی نماز بارے مکاتب کی رائے

حنفی اور جعفری مکاتب نماز کی جگہ کا ساکن ہونا ضروری سمجھتے ہیں۔ لہٰذا ان کی رائے میں کسی جانور کی سواری کرتے ہوئے یا کسی جھولتی ہوئی چیز پہ بیٹھ کر (ماسوائے ضرورت کے) نماز پڑھنا درست نہیں۔ کیوں کہ جس کے پاس کوئی اور راہ نہ ہو، وہ اپنی استعداد کے مطابق ہی […]

10 مارچ، عبدالحمید عدمؔ کا یومِ انتقال

10 مارچ کو رومانوی شاعر عبدالحمید عدمؔ ہمشہ ہمیشہ کے لیے ہم سے بچھڑ گئے۔ وکی پیڈیا کے مطابق عبد الحمیدعدم 10 اپریل 1910ء کو گوجرانوالہ کے ایک گاؤں تلونڈی موسیٰ میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم گھر پر حاصل کی ۔ اسلامیہ ہائی اسکول بھاٹی گیٹ لاہور سے میٹرک پاس کیا۔ پھر پرائیوٹ طور پر […]

ایم پی اے عزیز اللہ گران کی سرجیکل سٹرائکس

جس طرح پاکستان اور انڈیا کے درمیان جنگی ماحول بنا ہوا ہے، اسی طرح سوات میں بھی ایم پی اے عزیز اللہ گران خان مختلف محکموں کے حوالے سے میڈیا کے ذریعے اکثر و بیشتر ’’سرجیکل سٹرائیکس‘‘ میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔ مذکورہ عمل میں اب گذشتہ کئی ماہ سے تیزی دیکھنے کو مل رہی […]