ہائیکو (Haiku) جاپانی صنفِ شاعری ہے۔ ہائیکو اردو اصنافِ نظم میں شائد اس وقت سب سے آخری وارد (Lastest Entry) ہے۔
ہائیکو، تین مصرعوں کی ایک نظم ہوتی ہے، جس میں 17 مقطعات ہوتے ہیں اور اس کا آہنگ پانچ سات پانچ ہوتا ہے۔ اس کی بنیادی خصوصیت "اختصار” ہے۔ مناظرِ فطرت میں انسانی رشتوں اور جذبوں کی دریافت ہائیکو کا موضوعی حسن ہے۔
ہائیکو اردو میں تازہ وارد ہے۔ بعض نقادوں نے ثلاثی، بعض نے پنجابی ماہیا اور ڈھولا اور بعض نے مختصر نظم اور قطعے سے ہائیکو کا رشتہ جوڑا ہے۔
ڈاکٹر محمد امین کے خیال میں ہائیکو کے لیے ’’بحرِ خفیف مسدس‘‘ موزوں ترین ہے۔
ہائیکو کی ایک مثال ملاحظہ ہو:
فلسفے کی کتاب کھولی تو
سارتر کے حروف پر تتلی
اپنی ہستی کی سوچ میں گم تھی
(پروفیسر انور جمال کی تصنیف ادبی اصطلاحات مطبوعہ نیشنل بُک فاؤنڈیشن، صفحہ نمبر 179 سے انتخاب)