وکی پیڈیا کے مطابق عالمی یوم مادری زبان (International Mother Language Day) ہر سال 21 فروری کو منایا جاتا ہے۔
یونیسکو نے یہ فیصلہ 17 نومبر 1999ء کو لیا۔ یو نائیٹڈ نیشنز کی عام اسمبلی نے سال 2008ء کو زبانوں کا عالمی سال قرار دیا تھا۔
یہ دن فروری 2000ء کے بعد سے ہر سال منایا جاتا ہے۔ یہ دن 1952ء کی 21 فروری کی وجہ سے چنا گیا ہے، جس دن ڈھاکہ یونیورسٹی، جگن ناتھ یونیورسٹی اور ڈھاکہ میڈیکل کالج کے طلبہ پاکستان میں اردو کے ساتھ بنگالی کو بھی قومی زبان بنانے کے لیے احتجاج کر رہے تھے۔ پولیس نے گولی چلا کر انہیں ڈھاکہ (اب بنگلہ دیش) میں مار دیا تھا۔