8 فروری، شہنشاہِ غزل جگجیت سنگھ کا یومِ پیدائش

وکی پیڈیا کے مطابق مشہور بھارتی غزل گلوکار جگجیت سنگھ 8 فروری 1941ء کو سری گنگا نگر، راجھستان انڈیا میں پیدا ہوئے تھے۔ آپ کو شہنشاہِ غزل بھی کہتے ہیں۔
آپ کو شہرتِ دوام مرزا اسد اللہ خاں غالبؔ کی زندگی پر گلزار کے لکھے گئے ڈرامہ مرزا غالبؔ میں غالبؔ ہی کی غزلوں کو ایک منفرد انداز سے گا کر حاصل ہوئی۔
آپ کو 2003ء میں پدم بھوشن ایوارڈ سے نوازا گیا۔