وکی پیڈیا کے مطابق اردو کے پہلے صاحبِ دیوان شاعر محمد قلی قطب شاہ 11 جنوری 1612ء کو وفات پاگئے۔
آپ سلطنتِ قطب شاہی کے پانچویں سلطان تھے۔ آپ کا دارالسلطنت گولکنڈہ تھا۔ آپ نے حیدرآباد شہر کی تعمیر کرکے اسے اپنا دارالسلطنت بنایا۔ شہر حیدرآباد کو ایرانی شہر اصفہان سے متاثر ہوکر بنوایا ۔
سلطان محمد قلی قطب شاہ اردو کے اولین صاحبِ دیوان شاعر تھے۔ آپ عربی، فارسی، اردو اور تیلگو زبانوں میں ماہر تھے۔ آپ کی شاعری فارسی اور اردو زبانوں میں ہے۔ آپ کا اردو شاعری کا دیوان ’’کلیاتِ قلی قطب شاہ‘‘ مشہور ہے ۔