بل گیٹس (Bill Gates) کی دولت کے بارے میں مختلف قیاس آرائیاں کی جاتی ہیں، اس حوالہ سے آسانی سے سمجھ آنے والا ایک نکتہ انگریزی کی معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے مشہور انگریزی ویب سائٹ "wtffunfact.com” نے کچھ یوں بیان کیا ہے: ’’اگر آپ سمجھنا چاہتے ہیں کہ بل گیٹس کے پاس کتنی دولت ہے، تو اگر آج سے آپ ان کی دولت میں سے روزانہ کے حساب سے ایک ملین ڈالر خرچ کرنا شروع کر دیں، تو پوری دولت خرچ کرنے میں آپ کو ٹھیک 218 سال (یعنی 2,616 مہینے، 11,336 ہفتے یا 79,570 دن) لگیں گے۔