7 جنوری، ٹیلی فون سروس کی دنیا میں انقلاب

معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "timeanddate.com” کے مطابق 7 جنوری 1927ء کو پہلی بار بحرِ اوقیانوس کے پار ٹیلی فون سروس کے ذریعے آواز سنی گئی۔
ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ فون کال نیویارک سے لندن کو ملائی گئی تھی اور اس کا دورانیہ 3 منٹوں پر محیط تھا۔ اس وقت مذکورہ کال پر 45 امریکی ڈالر خرچہ اٹھا تھا، یہ رقم آج تقریباً 550 ڈالر بنتی ہے۔