معلوماتِ عامہ کی ویب سائٹ "pintrest.com” پر "The Digital Xpress” کی طرف سے دی جانے والی ایک پوسٹ کے مطابق ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے "Wilmington, Delaware” میں سڑک کنارے یہ چھوٹی سی عمارت دنیا کی وہ واحد عمارت ہے جہاں تین لاکھ سے زائد مختلف کار و بار چلتے ہیں۔
"businessinsider.com” کی مفصل تحقیق کے مطابق اس عمارت میں چھوٹی موٹی نہیں بلکہ دنیا کی چوٹی کی کمپنیاں جیسے "Apple, eBay, Walmart, Verizon, American Airlines” اور اس قبیل کی دیگر بڑی کمپنیاں اس چھوٹی سی عمارت میں کام کرتی ہیں۔