ملئے چائینہ کی سینگوں والی دادی سے

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "didyouknowblog.com” کے مطابق تصویر میں نظر آنے والی اس معمر چائنیز خاتون کا آخری عمر میں پیشانی پر بائیں طرف ایک سینگ نکل آیا۔
ویب سائٹ کے مطابق خاتون مطلق اسے ہٹانے کے حق میں نہیں تھی، اس لیے کہ اُسے مذکورہ سینگ کی وجہ سے نہ صرف ملک گیر بلکہ عالم گیر شہرت حاصل ہوچکی تھی۔
تحقیق آگے کہتی ہے کہ خاتون کی اس وقت خوشی کی انتہا نہیں تھی، جب اس کی پیشانی کے بائیں طرف ایک اور سینگ کے آثار نمودار ہوئے، مگر سینگ نکلنے سے پہلے ہی وہ موت کی وادی میں اتر گئی۔
"dailymail.co.uk” کی 9 مارچ 2010ء کو چھپنی والی مفصل تحقیق کے مطابق مذکورہ خاتون کا نام "Zhang Ruifang” تھا اور سٹوری چھپنے کے وقت اس کی عمر 101 سال تھی۔
تحقیق کہتی ہے کہ وہ نہ صرف "The Goat Woman” کے نام سے پکاری جاتی تھی، بلکہ اس نام سے اُسے عالم گیر شہرت ملی تھی۔