یوں تو پرتگال (Purtagol) کے مشہور فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو (Cristiano Ronaldo) کا ویسے بھی مخیر حضرات میں شمار ہوتا ہے، مگر معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "wtffunfact.com” نے ان کے بارے میں گذشتہ دنوں ایک عجیب و غریب تحقیق چھاپی ہے جس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے دیگر فٹ بالرز کی طرح اپنے جسم پر ٹیٹوز (Tattoos) بنانے سے انکار کیا تھا۔
تحقیق بتاتی ہے کہ کرسٹیانو باقاعدہ طور پر اپنا خون عطیہ کیا کرتے ہیں۔ ان کے بقول: ’’اگر میرے جسم پر ٹیٹوز بنیں گے، تو پھر خون عطیہ کرنا مشکل ہوجائے گا۔‘‘