انگریزی ویب سائٹ "Wtffunfact.com” کی ایک تحقیق کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ بچے جننے کا ریکارڈ روس کی "Mrs. Vassilyeva” کے پاس ہے۔
تحقیق کے مطابق خاتون نے اپنی پوری زندگی میں 69 بچوں کو جَن کر ایک انوکھا ریکارڈ قائم کیا۔ خاتون نے ایک ہی خاوند سے چالیس سال کے دورانیہ میں (یعنی سنہ 1725ء سے 1765ء) کے عرصہ کے دوران میں اتنی بڑی تعداد میں بچوں کو جَنا۔
تحقیق میں آگے رقم ہے کہ ذکر شدہ خاتون نے 16 جڑواں بچوں کو جنم دیا تھا۔ اس کے علاوہ 7 بار تُڑواں (تین بچے ایک ساتھ) اور چار بار چُڑواں (چار بچے ایک ساتھ) بچوں کو جنم دیا تھا۔
واضح رہے کہ خاتون نے صرف ایک شادی کی تھی اور اس کے پیدائش کے وقت صرف دو بچے ہی مر گئے تھے۔