28 مارچ، عظیم ناول نگار و صحافی میگسم گورکی کا یومِ پیدائش

28 مارچ، عظیم ناول نگار و صحافی "میگسم گورکی” (Maxim Gorky) کا یومِ پیدائش ہے۔
وکی پیڈیا کے مطابق 28 مارچ 1868ء کو روس کے مشہور انقلابی شاعر، ناول نگار، افسانہ نگار، ڈراما نویس اور صحافی میکسم گورکی (Maxim Gorky) پیدا ہوئے، جنہوں نے اپنی تحریروں سے دنیا کے ایک بہت بڑے حصے کو متاثر کیا۔ انہوں نے روس کے انقلاب میں نئی روح پھونکی اور دنیا کے مظلوم طبقے اور پسے ہوئے لوگوں میں امید کی ایک نئی لہر دوڑا دی، جس کی بازگشت آج تک سنائی دے رہی ہے۔
یہ عظیم شخصیت 28 جون 1936ء کو دنیا سے کوچ کرگئی۔