کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں سکولنگ کا اوسط سال کیا ہوتا ہے؟
اگر نہیں جانتے، تو چلئے ہم بتا دیتے ہیں کہ پوری دنیا میں بچے سال بھر یعنی 365 دنوں میں صرف 200 دن سکول جایا کرتے ہیں۔
اس حوالے سے سویڈن میں سکولنگ کے لئے قانون تھوڑا مختلف ہے۔ وہاں بچے پورے سال میں صرف 170 دن سکول جایا کرتے ہیں۔
اس طرح امریکہ میں بچوں کو 180 دن سکول جانا پڑتا ہے۔
اس فہرست میں "didyouknow.com” کی تحقیق کے مطابق جاپان سب سے آگے ہے۔ وہاں بچے پورے سال میں 243 دن سکول جایا کرتے ہیں۔