9 اگست، مہیش بابو کا یومِ پیدائش

وکی پیڈیا کے مطابق مہیش بابو (Mahesh Babu) مشہور بھارتی تیلگو فلم اداکار، پروڈیوسر اور سماجی کارکن، 9 اگست 1975ء کو چنائی، تامل ناڈو (بھارت) میں پیدا ہوئے۔
پورا نام گھٹّا منینی مہیش بابو (Ghattamaneni Mahesh Babu) ہے۔ ماضی کے تیلگو سپر اسٹار ’’کرشنا گھٹّا منینی‘‘ کے بیٹے ہیں۔ اپنے فلمی کیریئر کا آغاز بچپن ہی سے چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر کیا۔ ہیرو کے طور پر پہلی فلم ’’راجکمارڈو‘‘ (1999ء) تھی، جس کے لیے تیلگو فلموں کا ’’نندی ایوارڈ‘‘ برائے نیا فنکار حاصل کیا۔ 2003ء کی بلاک بسٹر فلم ’’اوکاڈو‘‘ اُس وقت کی سب سے سے زیادہ آمدنی والی تیلگو فلموں میں سے ایک تھی۔ مذکورہ فلم میں ایک نوجوان کبڈی کھلاڑی کا کردار ادا کیا جو بعد میں مختلف زبانوں میں دوبارہ ری میک کی گئی۔ 2005ء کی فلم ’’اتھاڈ‘‘ ان کی تیلگو فلموں میں ایک اور سب سے زیادہ آمدنی والی فلم ثابت ہوئی۔
مہیش بابو کی بیشتر فلمیں کامیاب رہی ہیں، جنھیں ہندی اور دوسری زبانوں میں ڈب بھی کیا جاچکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے