معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "timeandate.com” کے مطابق مالڈووا (Moldova) مشرقی یورپی ملک نے 27 اگست 1991ء کو سوویت یونین (USSR) سے آزادی حاصل کی۔
اس کا سرکاری نام "The Republic of Moldova” ہے۔ 2 اگست 1940ء سے سوویت یونین کے زیرِ تسلط آیا تھا۔
وکی پیڈیا کے مطابق یہاں کی 91 فی صد آبادی عیسائی مذہب سے تعلق رکھتی ہے۔ یکم جنوری 2021ء کی مردم شماری کے مطابق کل آبادی 2,597,100 نفوس پر مشتمل ہے۔