وکی پیڈیا کے مطابق فریڈرک نطشے (Friedrich Nietzsche) انیسویں صدی کا جرمن فلسفی 25 اگست 1900ء کو ویمار، جرمنی میں انتقال کرگئے۔
ان کے خیال میں طاقت ہی انسانی معاملات میں فیصلہ کن عنصر ہے۔ فوق البشر (Superman) کے تصور کو آگے بڑھایا۔
15 اکتوبر 1844ء کو پرشیا، جرمنی میں پیدا ہوئے۔ پرشیا فوجی اور سیاسی لحاظ ایک طاقتور ریاست بنتا جا رہا تھا۔ آسٹریا کو وہ جرمن معاملات سے علاحدہ کر چکا تھا۔ 1871ء میں پرشیا نے نپولین کی فتوحات کے نشے میں چور فرانس کو بد ترین شکست دی اور ورسائی پیرس کے مقام پر تمام چھوٹی چھوٹی جرمن ریاستوں کو متحد کر کے جرمن سلطنت کی بنیاد رکھی۔ نطشے اس ابھرتی ہوئی طاقتور جرمن سلطنت کی آواز بن گیا۔
علامہ اقبال تعلیم کے لیے جرمنی گئے تھے،نطشے سے متاثر ہو کر واپس آئے۔یہ بات جرمنی جانے سے پہلے اور بعد میں اقبالؔ کی شاعری میں واضح طور پر محسوس کی جاسکتی ہے۔ اقبالؔ کا ’’مردِ مومن کا تصور‘‘ نطشے کے فوق البشر کے بہت قریب ہے۔