18 اگست، چنگیز خان کا یومِ انتقال

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق چنگیز خان (Genghis Khan) منگول سردار 18 اگست 1227ء کو چین پر تیسرے حملے کے دوران میں انتقال کرگئے۔
وکی پیڈیا کے مطابق دریائے آنان کے علاقے میں 1162ء کو پیدا ہوئے۔ اصلی نام تموجن تھا جس کا مطلب ہے ’’فولاد جیسا مضبوط۔‘‘
1175ء میں 13 برس کی عمر میں والد نے اس کی شادی ’’بورتے‘‘ سے کر دی۔ چوں کہ شروع ہی سے نہایت شاہانہ مزاج کے آدمی تھے، اس لیے اپنی لیاقت کی بنا پر اسی سال تخت پر متمکن ہوئے۔
باقاعدہ طور پر منگول سلطنت کو ایک مضبوط سلطنت کے طور پر متعارف کروایا۔ منگول سلطنت کی فوج کی تنظیم نو کے ساتھ ساتھ دیگر اداروں کو بھی مضبوط بنیادوں پر کھڑا کیا۔ فوج کی تنظیم کے جو اُصول مقرر کیے، وہ صدیوں تک فوجی ماہروں کے لیے مشعلِ راہ کا کام دیتے رہے ۔چین کو دو دفعہ تاراج کیا۔دو چینی ریاستوں ’’ہیا‘‘ اور ’’کن‘‘ پر قبضہ بھی جمایا۔