"boredpanda.com” کے مطابق پانی میں دکھائی دینے والا یہ خستہ حال بحری جہاز ’’تیرتا جنگل‘‘ (Floating Forest) کہلاتا ہے۔
اس بحری جہاز کا نام "The SS Ayrfield”ہے۔ یہ دراصل آج سے ٹھیک 102 سال پہلے اس مقام (سڈنی، اسٹریلیا) پر ناکارہ ہوگیا تھا۔ اس کے بارے میں مذکورہ ویب سائٹ پر موجود تحریر میں درج ہے کہ یہ دوسری جنگِ عظیم میں امریکی افواج کو مختلف اشیا کی سپلائی کے لیے استعمال ہوتا تھا۔