30 مئی، جان آف آرک کا یومِ انتقال

"britannica.com” کے مطابق فرانس کی تاریخ بدلنے والی لڑکی ’’جان آف آرک‘‘ 30 مئی 1431ء کو محض 19 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ دراصل انہیں جلایا گیا تھا۔
اجمل شبیر کی ایک تحریر کے مطابق: ’’6 جنوری 1412ء کو فرانس کے علاقے ڈوم ریمی میں پیدا ہوئیں۔ ایک خوشحال خاندان کی بیٹی تھیں۔ والد اپنے زمانے کے مشہور زمین دار تھے۔ فرانس کی انگلینڈ کے انگریزوں سے جنگ 100 سال تک جاری رہی۔ یہ جنگ 1337ء میں شروع ہوئی تھی۔ ’’جان آف آرک‘‘ نے جب ہوش سنبھالا، تو اس وقت فرانس کے کئی علاقے انگلینڈ کے قبضے میں تھے۔ دل میں شروع ہی سے آزادی کی چنگاری سلگ رہی تھی۔ بہر صورت فرانس کو انگریزوں سے نجات دلانا چاہتی تھی۔‘‘
اپنے مقصد میں کامیابی کے بعد ان پر الزام لگایا گیا کہ ان میں چڑیل کی روح سما گئی ہے، اس لیے ان کے وجود کو آگ کے شعلوں کی نذر کرنا ہوگا۔ ایسا کیا گیا اور وہ جل کر خاکستر ہوگئیں۔