14 مارچ، کارل مارکس کا یومِ انتقال

معلوماتِ عامہ کی انگریزی نشریاتی ادارے "britannica.com” کے مطابق عظیم فلسفی کارل مارکس (Karl Marx) چودہ مارچ 1883ء کو لندن میں انتقال کرگئے۔
پانچ مئی کو 1818ء کو پروشیا میں پیدا ہوئے۔
وکی پیڈیا کے مطابق ’’مارکس نے ہندو ستان میں برطانو ی نو آبادیاتی پالیسی پر نہایت ناراضی کا اظہار کیا اور اس پر لعن طعن کی۔ کیوں کہ اس پالیسی کی طفیل آبادی کا ایک جم غفیر افلاس اور بھوک کا شکار ہوگیا تھا۔ 1857ء میں جب ہندوستان میں برطانو ی نو آبادکارو ں کے خلاف ایک قومی آ زادی کی بغاوت پھوٹ پڑی تو مارکس نے دبے ہوئے لوگوں کے بچاؤ کے لیے آواز اُ ٹھائی۔ برطانو ی نو آبادیاتی پالیسی کا تجزیہ کرنے کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچا کہ ہندوستان کے لوگ اس وقت تک اپنی غربت اور افلاس پر قابو پانے کے قابل نہیں ہوں گے جب تک برطانیہ میں پرولتاریہ کی حکومت نہیں آجاتی،یا ایسا وقت نہیں آجاتا کہ وہ بذاتِ خود طاقت اکٹھی کرلیں اور نو آبادیاتی دھبہ ہمیشہ کے لیے اپنے دامن سے پاک نہ کرلیں۔‘‘