مستزاد (صنفِ نظم)

"مستزاد” میں ایک مکمل مصرعے پر مزید نصف مصرعے یا ایک ٹکڑے کا اضافہ کیا جاتا ہے۔ مکمل مصرع اور نصف مصرع یا ٹکڑا آپس میں ہم قافیہ ہوتے ہیں۔ مثلاً سیمابؔ اکبر آبادی کے کلام کا یہ ٹکڑا ملاحظہ ہو:
تو روزِ ازل سے نظر و دل کی ہے جاگیر
اے جنتِ کشمیر!
انسان کے اک گم شدہ فردوس کی تصویر
اے جنتِ کشمیر!
(رفیع الدین ہاشمی کی تالیف ’’اصنافِ ادب‘‘ مطبوعہ ’’سنگِ میل پبلی کیشنز‘‘ 2008ء، صفحہ 95 سے ماخوذ)