5 جون، جب ایڈز کے اولین کیس رپورٹ ہوئے

معلوماتِ عامہ کی مشہور انگریزی ویب سائٹ "timeanddate.com” کے مطابق 5 جون 1981ء کو "The Centers for Disease Control and Prevention” نے ایک ایسی بیماری کے چند کیس وضع کیے جو کافی پیچیدہ تھی۔ مذکورہ بیماری کو بعد میں "AIDS” کا نام دیا گیا۔
ویب سائٹ کے مطابق صرف 19 سال بعد (یعنی 2000ء) پوری دنیا میں ایڈز سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 40 لاکھ تک پہنچ گئی۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی سال 2017ء کی شائع کردہ ایک رپورٹ میں ایڈز سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 70 لاکھ بتائی گئی ہے۔