18 مئی، عجائب خانوں کا عالمی دن

18 مئی کو پوری دنیا میں عجائب خانوں (Museum) کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔
بی بی سی اردو سروس لندن کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کے تعاون سے 1946ء میں قائم ہونے والی دنیا بھر کے عجائب خانوں کی تنظیم "انٹر نیشنل کونسل آف میوزیم” (International Council of Museums) نے مئی 1977ء میں ماسکو میں ہونے والے اجلاس میں 1978ء سے ہر سال 18 مئی کو "انٹرنیشنل میوزیم ڈے” (International Museum Day) منانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد سے اب ہر سال اس کونسل کے 146 رکن ممالک اور بیس ہزار سے زیادہ انفرادی ارکان اس دن کو اس نکتۂ نظر کے ساتھ مناتے ہیں کہ دنیا بھر کے عوام میں تہذیب اور تاریخ کے ساتھ ماضی کو محفوظ رکھنے اور اس کے مسلسل مطالعے کا شعور پیدا کیا جائے۔