یہ ہے دنیا کے خطرناک ترین درختوں میں سے ایک جسے انگریزی میں "Gympie Gympie” کہتے ہیں۔
معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "wtffunfact.com” کے مطابق اس کے خطرناک ہونے کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس کا پتا اگر جسم کے کسی حصے کو چھو جائے، تو بیک وقت دو قسم کی تکلیف کا سامنا ہوتا ہے۔ ایک، جیسے وہ جگہ آگ سے جلی ہو۔ دوسری، جیسے بجلی کا کرنٹ لگا ہو۔
ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ درخت اور اس کے پتوں سے پالا پڑنے کے بعد کئی جانوروں اور انسانوں نے انتہائی تکلیف کے بعد خودکُشی کو ترجیح دی۔ ایک شخص نے غلطی سے رفع حاجت کے بعد جب اس درخت کے پتے کو استعمال کیا، تو درد سے بلبلا اٹھا، اور برداشت سے باہر تکلیف سے تنگ آکر بالآخر خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا چراغ گُل کردیا۔