27 اپریل، شیرِ بنگال فضل الحق کا یومِ انتقال

وکی پیڈیا کے مطابق تحریک پاکستان کے رہنما، معروف سیاست دان اور شیر بنگال کے لقب سے مشہور فضل الحق 27 اپریل 1962ء کو ڈھاکہ میں انتقال کرگئے۔
آپ نے 23 مارچ 1940ء کو لاہور میں منعقد ہونے والے آل انڈیا مسلم لیگ کے سالانہ اجلاس میں تاریخی قرارداد لاہور پیش کرکے تاریخ میں ایک منفرد اعزاز حاصل کیا۔