2 اپریل کو پوری دنیا میں بچوں کی کتب کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ ا س دن کو منانے کا مقصد بچوں میں کتاب پڑھنے کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے اور وہ بھی ایک ایسے دور میں جب سمارٹ فونز اور ٹیبلیٹس وغیرہ نے پوری دنیا کو سکڑا کر ایک چھوٹے سے آلے میں قید کر رکھا ہے۔ ایسے میں بچوں کو کتاب سے رشتہ جوڑنے کی طرف راغب کرنے کے لیے پوری دنیا میں ہر سال اپریل کی دوسری تاریخ کو بچوں کی کتب کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔