رجائیت (Optimism) تنقید اور نفسیات کی اصطلاح ہے۔
’’رجا‘‘ عربی میں امید کو کہتے ہیں۔ ادبی اصطلاح کے طور پر آرزو مندی، زندگی سے محبت اور پُرامید لہجہ اختیار کرنا رجائیت ہے۔
شاعری میں خاص طور پر ایسے موضوعات اختیار کرنا جن سے عزم، ولولہ، حوصلہ اور امید کے جذبات پیدا ہوں’’رجائیت‘‘ ہے۔
رجائیت، قنوطیت کی ضد ہے۔ اگر قنوطی، دنیا کے متعلقات، واقعات، رشتوں اور علائق سے مایوس ہوتا ہے، تو رجائی شخص حیات سے متعلق پُرامید رہتا ہے اور ہر شے کے بارے میں خوش گمانی رکھتا ہے۔ اردو میں علامہ اقبال کی شاعری امید اور ولولہ دیتی ہے اور طلوعِ صبحِ روشن کی نوید سناتی ہے۔
(پروفیسر انور جمال کی تصنیف ’’ادبی اصطلاحات‘‘ مطبوعہ ’’نیشنل بُک فاؤنڈیشن‘‘، صفحہ نمبر 106 سے انتخاب)