شیئر ٹیبل، کھانا بچانے کا انوکھا پروگرام

امریکہ میں بچوں میں خوراک کو ضائع ہونے سے بچانے اور غریب بچوں کو بھوکا رہنے سے بچانے کے لیے شیئرٹیبل (Share Table) کے نام سے سکولوں میں ایک پروگرام کا آغاز کیا گیا۔
ویب سائٹ کے مطابق ذکر شدہ پروگرام میں بچوں کو بتایا گیا کہ وہ اپنا زائد کھانا اور جوس وغیرہ ڈسٹ بن میں پھینکنے یا ضائع کرنے سے اچھا ہے کہ وہ انہیں اس مخصوص میز پر رکھیں جس کا نام ’’شیئر ٹیبل‘‘ رکھا گیا ہے۔ پروگرام کامیاب رہا، یوں نہ صرف زائد کھانا اور پانی، جوس وغیرہ ضائع ہونے سے بچ گیا، بلکہ انہیں بے گھر اور غریب افراد میں تقسیم کیا جانے لگا۔