معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "timeanddate.ocm” کے مطابق شمالی کوریا کے سیاست دان "کم جونگ ال” (Kim Jong-il) سولہ فروری 1941ء کو پیدا ہوئے۔
بی بی سی اردو سروس کے مطابق "کم جونگ ال” دنیا کے ان رہنماؤں میں سے تھے جن تک رسائی بہت مشکل تھی اور وہ ایک پُراسرار شخصیت کے مالک تھے۔ وہ ایسے ملک کے سربراہ رہے جو عالمی سطح پر الگ تھلگ پڑا رہا۔ انسانی حقوق کی پامالیوں، پڑوسی ملکوں میں جوہری ہتھیاروں کے حصول اور دور تک مار کرنے والے میزائلوں کے تجربات سے پڑوسی ممالک کے استحکام کے لیے خطرہ بننے جیسے واقعات کے لیے "کم جونگ ال” پر زبردست نکتہ چینی بھی ہوئی۔