ریسٹورنٹ کی گندی ترین چیز جانتے ہیں؟

معلومات عامہ کی مشہور انگریزی ویب سائٹ "thecompletefacts.com”کے مطابق جب بھی آپ کسی ریسٹورنٹ جائیں، اور من پسند کھانا آرڈر کرنے کے لیے مینو (Menu) اٹھائیں، تو ایسا کرنے کے بعد ہاتھ ضرور دھوئیں۔
ویب سائٹ کے مطابق ریسٹورنٹ کی سب سے گندی ترین چیز یہی مینو ہوتی ہے۔ کیوں کہ شہر کے کسی بھی ریسٹورنٹ میں روزانہ کے حساب سے درجنوں لوگ کھانا کھانے آیا کرتے ہیں۔ یوں سب اپنے ساتھ مختلف قسم کے بیکٹیریا لاتے ہیں۔ کھانے کے ٹیبل پر ہر نیا بیٹھنے والا، کھانا کھانے اور واپس جانے والے کے بیکٹریاز کو اپنے ساتھ گھر لے جاتا ہے۔ یوں اگر پہلے کھانا کھانے والے کو کوئی متعدی بیماری لاحق ہو، تو مینو کو ہاتھ میں لینے اور واپس ٹیبل پر رکھنے کے بعد دوسرے بیٹھنے اور مینو کو ہاتھ میں لینے والے کو وہی بیماری لاحق ہوسکتی ہے۔