وہ خاتون جو پچھلے 43 سے نہیں مسکرائی،مگر کیوں؟

تصویر میں نظر آنے والی یہ خاتون عجیب و غریب شخصیت کی مالک ہیں۔
معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "wtffunfact.com” کے مطابق یہ خاتون پچھلے 43 سے نہیں مسکرائی۔
ویب سائٹ خاتون کے اس عجیب و غریب عمل کی وجہ کچھ یوں بتاتی ہے کہ اس کو اپنے چہرے پر جھریوں سے روزِ اول سے نفرت تھی، جس کی وجہ سے یہ پچھلے 43 سال سے لبوں پر مسکراہٹ تک نہیں لائی ہے۔
تحقیق میں یہ بھی درج ہے کہ اس خاتون کی زندگی میں خوشی کے کئی لمحے آئے، یہاں تک کہ اس کے ہاں بیٹی کی پیدائش بھی ہوئی، خاتون کے بقول یہ اس کی زندگی کی سب سے بڑی خوشی تھی، مگر چہرے پر جھریاں پڑنے کے خوف سے یہ اس وقت بھی نہیں مسکرائی۔
انگریزی کی ایک اور ویب سائٹ "boredpanda.com” کے مطابق اس خاتون کا نام "Tess Christian” ہے اور اب اس کی عمر 53 سال ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ مذکورہ خاتون نے زندگی میں آخری بار اس وقت لبوں پر مسکراہٹ بکھیری تھی، جب وہ 10 کی ایک چھوٹی سی بچی تھی۔
ویب سائٹ کے مطابق یہ نسخہ اتنا مجرب ثابت ہوا کہ آج بھی اس خاتون کے چہرے پر جھریوں کا نام و نشان تک نہیں۔